حادثات و جرائم
خواتین کو حکومت سے بھیڑ بکریاں دلوانے کیلئے رجسٹریشن کے نام پر لاکھوں بٹورنے والا ملزم گرفتار
خفیہ اداروں کی رپورٹ پر اسسٹنٹ کمشنر نورپور تھل ڈاکٹر ہارون اختر شیراز کی کاروائی خواتین کو حکومت سے بھیڑ بکریاں دلوانے کیلئے رجسٹریشن کے نام پر لاکھوں روپے بٹورنے والے ملزم شجر عباس کو موقع پر پکڑ لیا۔
دفتر سیل، مزید قانونی کاروائی جاری۔
ذرائع کے مطابق شجر عباس پچھلے ڈیڑھ ماہ سے سادہ لوح خواتین کو حکومت کی جانب سے مختلف سکیموں کے نام پر آن لائن رجسٹریشن کے نام پر 300 سے 1000روپے تک بٹور رہا تھا۔
رجسٹریشن کے نام پر اس فراڈ میں تحصیل بھر کی سینکڑوں خواتین لٹ چکی ہیں۔
واضح رہے کہ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر رستم نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ایسی کوئی سکیم متوقع نہیں ہے۔