بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملٹری کورٹس کیس کیلئے جسٹس شاہد بلال حسین کو آئینی بینچ کا رکن نامزد کر دیا گیا

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہونے والا جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہو گیاہے جس دوران ملٹری کورٹس کیس کیلئے جسٹس شاہد بلال حسین کو آئینی بینچ کا رکن نامزد کر دیا گیا ہے۔سپریم کورٹ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ہائیکورٹ میں ججز کی نامزدگیوں کا معاملہ 21 دسمبر تک موخر کر دیا گیا ہے، جسٹس شاہد بلال حسن کوکثرت رائےسےآئینی بینچ کاجج نامزد کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس عدنان کریم اورجسٹس آغا فیصل سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ کےججز نامزد کر دیئے گئے ہیں، اجلاس میں 26 ویں ترمیم کوفل کورٹ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کرنے کا تذکرہ بھی ہوا، جسٹس منصور نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پرسماعت فل کورٹ کے ذریعے کرنے پر بات کی۔

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے جسٹس منصورکی رائے سے اختلاف کیا ، چیف جسٹس نے جواب دیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں کےمتعلق آئینی کمیٹی طےکرےگی، چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی رائےکی اکثریتی ارکان نےحمایت کی۔

اشتہار
Back to top button