بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کیمپس میں ورلڈ ایڈز ڈے کے موقع پر واک اور کانفرنس ہال میں سیمینار

ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کیمپس میں ورلڈ ایڈز ڈے کے موقع پر واک اور کانفرنس ہال میں اک سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر راؤ گلزار یوسف ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی، ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مہر نذیر اور متعدد کنسلٹنٹ اور دیگرز ملازمین نے شرکت کی۔

فوکل پرسن ایڈز کنٹرول پروگرام حرا شاہد نے ایڈز سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے تفصیلی آگاہ کیا اور کیک کٹنگ سرمنی بھی کی گئی۔ اس موقع ہر ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی نے کہا کہ ورلڈ ایڈز ڈے کا مقصد لوگوں کو ایڈز سے بچاو کی تدابیر اور اگر کوئی شخص ایڈز میں مبتلا ہو جائے تو اس کا علاج کیسے ممکن ہے بارے آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع میں اس کے سنٹر قائم کئے گئے ہیں جو کہ مفت علاج مہیا کرتے ہیں۔

اشتہار
Back to top button