علاقائی
گوہر جمال نے خاتون اول و ممبر قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کی گلوبل ویمنز فورم میں خواتین کی بھرپور نمائندگی کو سراہا
پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ سرگودھا ڈویژن کی صدر گوہر جمال نے خاتون اول و ممبر قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کی گلوبل ویمنز فورم میں خواتین کی بھرپور نمائندگی کو سراہتے ہوۓ کہا کہ آصفہ بھٹو زرداری بلاشبہ ایک ذہین خاتون ہونے کے ساتھ اپنی والدہ محترمہ شہید بینظیر بھٹو کا عکس ہیں ان کے انداز گفتگو اور سیاسی حوالے سے عوامی سرگرمیوں میں دلچسپی سب کچھ عکس بے نظیر ہے۔
گوہر جمال نے کہا کہ بلاشبہ آصفہ بھٹو زرداری نے گلوبل ویمنز فورم میں خواتین کی بھرپور نمائندگی کی۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ بھٹو خاندان کے گرد گھومتی ہے بھٹو خاندان کا یہ اعزاز بھی ہے کہ آج تیسری نسل ملک اور عوام کی خدمت کے لئے پارلیمنٹ میں موجود ہے۔جس کی قیادت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کر رہے ہیں۔