بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

لکی مروت، فائرنگ سےپنجاب پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق

لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پنجاب پولیس کے اہلکار سمیت  3افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ علاقہ پہاڑ خیل پکہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر پنجاب پولیس عبدالقدیر سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں مقامی باپ بیٹا بھی شامل ہے جبکہ شہید ہونے والے پولیس اہلکار چھٹی پر گھر آیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔

اشتہار
Back to top button