تحریک احیائے اردو ادب” کی تیسری سالگرہ کا انعقاد
تحریک احیائے اردو ادب” کی تیسری سالگرہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایک شاندار محفل مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔
وطن عزیز کے مختلف شہروں سے ممتاز شعراء کرام نے اس میں شرکت کی۔
تقریب کے آغاز میں بانی ء تحریک ڈاکٹر تنویر احمد خان نے سپاس نامہ پیش کیا ، ڈاکٹر خالد محمود عطاء نے نقیبِ مشاعرہ کے فرائض انجام دیے۔ تحریک کے سرپرست اعلی ا سجاد احمد ( ستارہ ءامتیاز) اور ڈاکٹر خالدہ بطور مہمانان خصوصی جبکہ ڈاکٹر تیمور حسن تیمور بطور صدر مشاعرہ سٹیج کی زینت بنے۔
مہمانانِ اعزاز میں ،ڈاکٹر افتخار بخاری،محمد عباس مرزا،ڈاکٹر اشفاق ورک،فرحین چوہدری (اسلام آباد) ،فیاض قرشی، انصرمنیر، شہرین کاظمی، سہیل ثانی، شاکر بلچ اور ممتاز راشد لاہوری کے نام شامل ہیں۔
دیگر شعراء کرام میں فوزیہ سعدی، روبینہ شاہین، فرشتہ اعوان،رخسانہ بشیر، شگفتہ نعیم ہاشمی، وفا تبسم، ارمغان تیمور، میاں صلاح الدین، شاد احمد، ڈاکٹر رضوانہ خلیل اور ریٹائرڈ کرنل طاہر وحید کے نام شامل ہیں۔مشاعرے کے اختتام پر پرتکلف چائے کا اہتمام کیا گیا اور تحریک کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔