بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مشعال یوسفزئی کو معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مشال یوسفزئی کی ایک بار پھر کابینہ سے چھٹی کردی اور انہیں معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کانوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا۔ علی امین گنڈا پور نے مشال یوسفزئی کو وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کے لیے سمری چیف سیکریٹری کو ارسال کی تھی۔

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے مشال اعظم کو معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔یاد رہے کہ مشال یوسفزئی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی کے ساتھ ساتھ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان بھی ہیں اور وہ اسلام آباد مارچ کے دوران بھی بشری بی بی کے ساتھ رہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مشال یوسفزئی کو نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہیں میڈیا پر بات کرنے کی وجہ سے معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

اشتہار
Back to top button