سائنس و ٹیکنالوجی
ملک کے مختلف شہروں میں تین دن بعد انٹرنیٹ کی رفتار بہتر ہونا شروع
کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں اور علاقوں میں تین دن بعد انٹرنیٹ کی رفتار بہتر ہونا شروع ہوگئی، تاہم تاحال انٹرنیٹ کی رفتار مکمل طور پر بحال اور تیز نہ ہوسکی۔کراچی اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں راولپنڈی، پشاور، لاہور اور مانسرہ کے علاوہ دیگر علاقوں میں تین دن سے انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست تھی۔
ملک کے مختلف شہروں میں 24 نومبر سے انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست تھی، جس وجہ سے زیادہ تر افراد کو واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال میں بھی مشکلات کا سامنا رہا۔انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے میڈیا ہاؤسز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھی بر وقت مواد کی ترسیل نہیں کر پائے جب کہ دیگر آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور اداروں کو بھی مشکلات درپیش رہیں۔