کھیل
بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان نے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دیدی
بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے کامیاب آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم کو شکست دے دی۔قومی بلائنڈ ٹیم نے جنوبی افریقا کی بلائنڈ ٹیم کو 8 وکٹ سے ہرا دیا۔
پاکستان بلائنڈ ٹیم نے 130رنز کا ہدف 11 ہویں اوورز میں 2 وکٹ پر حاصل کر لیا۔پاکستان کی جانب سے نعمت اللّٰہ 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ظفر اقبال نے ناقابلِ شکست 33 اور محمد صفدر نے 13 رنز بنائے۔