قومی
پاکستان نے بھارتی ہندو یاتریوں کو 87 ویزے جاری کردیئے
نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن نے بھارتی ہندو یاتریوں کو پاکستان کے دورے کیلئے 87 ویزے جاری کئے ہیں۔یہ یاتری کل سندھ کے علاقے شادھانی دربار حیات پتافی میں شیو اوتاری ست گرو سنت شادھرم صاحب کے 316 ویں یوم پیدائش کے تقریبات میں شرکت کریں گے۔
اِس موقع پر ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ پاکستان مقدس مذہبی مقامات کو محفوظ بنانے اور یاتریوں کو ضروری سہولیات کی فراہمی کیلئے پُرعزم ہے۔