بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

لوئرکرم میں مسلح افراد کی گاڑیوں پرفائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 38 ہو گئی

خیبرپختونخوا میں لوئر کرم کے علاقے اوچت میں مسلح افراد نے مسافر گاڑیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 38 ہو گئی جبکہ متعدد زخمی ہیں۔مسلح افراد نے پشاور سے پاراچنارجانے والے کانوائے میں شامل مسافر گاڑیوں کو نشانہ بنایا ، مسافر گاڑیوں پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 38 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او کرم کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے باعث متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے جس سے اموات بڑھنے کا خدشہ ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو رضا کار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا، جبکہ سکیورٹی حکام نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اشتہار
Back to top button