بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان کرکٹ اسکواڈ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بلاوائیو پہنچ گیا

پاکستان کرکٹ اسکواڈ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بلاوائیو پہنچ گیا۔پاکستان اور میزبان زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

 

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 24 نومبر کو ہوگا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے دوررہ زمبابوے 5 دسمبرکو ختم ہوگا جس کے بعد ٹیم جنوبی افریقہ روانہ ہو جائے گی جہاں قومی وائٹ بال ٹیم (10-22 دسمبر)  کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل، پاکستان 8 سے 14 فروری تک نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے ٹرائنگولر سیریز کی میزبانی کرے گا۔

اشتہار
Back to top button