بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پی ٹی آئی احتجاج میں سرکاری مشینری کے استعمال کو روکا جائے، چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو خط

وفاقی وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج میں سرکاری مشینری کے استعمال کے خلاف چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کو خط لکھ دیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں سرکاری مشینری کا استعمال روکا جائے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اسلام آباد میں ہونے والے 24 نومبر کے احتجاج میں کوئی بھی سرکاری مشینری، اہلکار یا سرکاری خزانہ استعمال نہ ہو۔وزارت داخلہ نے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کو ہدایت دی کہ سرکاری ملازمین اور سرکاری خزانہ کسی بھی سیاسی جماعت کے احتجاج میں استعمال نہ ہوں، تحریک انصاف کے گزشتہ احتجاج میں بھی سرکاری وسائل استعمال کیے گئے تھے۔

 

 

اشتہار
Back to top button