فیصل سپورٹس سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ الیون سٹار اور حیدری کلب نے اپنے میچز جیت لیے
فیصل سپورٹس سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ الیون سٹار اور حیدری کلب نے اپنے میچز جیت لیے۔ ٹورنامنٹ کے پہلا میچ حیدری کرکٹ کلب اور وکٹری کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ وکٹری کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بیس اوورز میں 150 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ وکٹری کلب کی جانب سے سمیر علی نے 55 رنز بنائے۔ حیدری کرکٹ کلب کی جانب سے زاہد منصور نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں حیدری کرکٹ کلب نے ہدف ایک اوور قبل ہی مکمل کرلیا۔ حیدری کلب کی جانب سے احسان اللہ نے 53اور زاہد منصور نے 38 رنز بنائے۔ زاہد منصور کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں الیون سٹار نے پوٹھوہار کلب کو 61 رنز سے شکست دی ۔ الیون سٹار نے پہلے بیٹنگ کرتےہوئے158 رنز بنائے۔ الیون سٹار کی جانب سے حسنات نے 39اور فیصل اسلام نے 37 رنز کی انگگز کھیلی۔ جواب میں پوٹھوہار کلب کہ ٹیم صرف 97رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ الیون سٹار کرکٹ کلب کی جانب سے فیصل اسلام نے پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیااور میچ کے نہترین کھلاڑی قرار پائے۔