قومی
پاکستانی عوام نے دہشت گردی کے باعث بہت زیادہ نقصانات اٹھائے، امریکا
امریکا نے ایک بار پھر پاکستان میں بڑھتے دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی عوام نے دہشت گردی کے باعث بہت زیادہ نقصانات اٹھائے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے سویلین اور فوجی صلاحیت بڑھانے کے لیے مشاورت جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی روکنے کے لیے پاکستانی قیادت کے ساتھ بات چیت کے لیے پرعزم ہیں اور اسی سلسلے میں پاکستان کے ساتھ شراکت داری جاری رکھے ہوئے ہیں۔ترجمان میتھیو ملر نے واضح کیا کہ وہ سکھوں کےخلاف قتل کی سازش کےمعاملےکو انتہائی سنجیدگی سےدیکھ رہے اور اس حوالے سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔