فیصل سپورٹس سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ، نیو پنڈی جمخانہ اور وکٹری کلب کی جیت
فیصل سپورٹس سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کے دوسرے روز دو میچز کے فیصلے ہو گئے ۔ نیو پنڈی جمخانہ اور وکٹری کرکٹ کلب نے اپنے میچز جیت لیے۔ راولپنڈی کے جامع ہائی سکول میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلا میچ وکٹری کرکٹ کلب اور النور کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا جو وکٹری کرکٹ کلب نے 35رنز سے جیت لیا۔ وکٹری کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 207 رنز بنائے اور اس کے 8 کھلاڑی آوٹ ہوئے جواب میں النور کرکٹ کلب کی ٹیم 172 رنز بنا سکی ۔
وکٹری کرکٹ کلب کی جانب سے علی ناصرنے شاندار کھیل کام مظاہرہ کیا اور 96 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ۔النور کرکٹ کلب کی جانب سے اُسامہ علی نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ دن کے دوسرے میچ میں نیو پنڈی جمخانہ کی ٹیم نے پوٹھوہار کرکٹ کلب کو 15 رنز سے ہرا دیا۔ نیو پنڈی جمخانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے بیس اوورز میں 145رنز بنائے ۔ نیوپنڈی جمخانہ کی جانب سے آحد نے 49 اور گل نے 37رنز بنائے ۔ پوٹھوہار کرکٹ کلب کی جانب سے عاصم اور حنان ستی نے دو دود کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں پوٹھوہار کلب کی ٹیم 130 رنز ہی بنا سکی ۔ پوٹھوہار کلب کی جانب سے غضنفر نے 31اور حنان ستی نے 30 رنز بنائے ۔
نیو پنڈی جمخانہ کی جانب سے نعمان رشید اور جنید میر نے تین، تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائز راجہ اشفاق عباسی،پیٹرن چیف راجہ اورنگزیب ستی ، فیصل اسلام خٹک نے کھلاڑیوں میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے ۔