بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان و دیگر کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی 2023 کو جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) پر حملہ کیس میں مقدمے میں نامزد ملزمان بشمول بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان، عمر ایوب، شبلی فراز، شہباز گل، مراد سعید، حماد اظہر، زلفی بخاری اور صداقت عباسی کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) امیگریشن کو خط بھجوا دیا، جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ملزمان کی بیرون ملک روانگی عدالت سے مشروط ہے۔

ملزمان کے بیرون ملک سفر پر پابندی انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 28 اے کے تحت عائد کی گئی ہے۔جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، شبلی فراز، شہباز گل، مراد سعید، حماد اظہر ، زلفی بخاری، صداقت عباسی، راجا بشارت اور دیگر نامزد ہیں۔

اشتہار
Back to top button