بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بحریہ ٹاؤن کو بلیک لسٹ کرنے کی درخواست خارج

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن کو بلیک لسٹ کرنے کی درخواست خارج کردی۔سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے آج بھی مختلف مقدمات کی سماعت کی۔آئینی بینچ نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاون کو بلیک لسٹ کرنے کی درخواست پربھی سماعت کی۔

درخواست گزار محمود اختر نقوی مقدمے کی سماعت میں پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے درخواست گزار کی عدم پیشی اور مقدمے کی عدم پیروی پر درخواست خارج کردی۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اور آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل سمیت مجموعی طور پر 2 ہزار سے زائد مقدمات رواں ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیے تھے۔

اشتہار
Back to top button