علاقائی
ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی برائے ضلعی زکوٰۃ کا اجلاس
ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی برائے ضلعی زکوٰۃ کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ضلعی زکوٰۃ آفیسر شرجیل بدر اور صوبائی زکوٰۃ انتظامیہ کے نمائندہ ضلعی زکوٰۃ آفیسر اکرام اللہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع میں تعینات فیلڈ زکوٰۃ کلرکس کے معاہدہ ملازمت میں تجدید کے معملات زیر غور لائے گئے۔ جس پر ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی نے بطور ایڈمنسٹریٹر ضلع زکوٰۃ کمیٹی تمام فیلڈ زکوٰۃ کلرکس کے ساتھ ملاقات کی۔
ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسرکو مختلف امور پر تفصیلی رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے اور میٹنگ کو اگلے سیشن تک مؤخر کر دیا گیا۔