بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کو ستھرا پنجاب پروگرام، صفائی ستھرائی اور بلدیاتی اداروں کو درپیش مسائل سے متعلق بریفنگ

ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی نے بلدیاتی اداروں کے افسران کو ستھرا پنجاب پروگرام، صفائی ستھرائی اور بلدیاتی اداروں کو درپیش مسائل سے متعلق بریفنگ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہروں، گلی محلوں اور دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کام کو مزید تیز کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ تمام ادارے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی سروس ڈیلوری میں بہتری لائیں تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول مہیا کیا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر ستھرا پنجاب پروگرام اور صفائی ستھرائی کی پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کر رہی تھیں۔

اشتہار
Back to top button