گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور میں سموگ آگاہی واک
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو کے حکم پر اے ای او ملک محمد امتیاز نسیم کی قیادت میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور میں سموگ آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہیڈ ماسٹر ادارہ ہذا ملک عابد اقبال ،اساتذہ کرام اور طلباء نے شرکت کی۔
اس موقع پر اے ای او ملک محمد امتیاز نسیم نے اظہار خیال کرتے ہوءے کہا کہ سموگ فضائی آلودگی کی قسم ہے جوکہ دھوئیں اور دھند کے میلاپ سے بنتی ہے۔ اس کے مضر اثرات سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فالتو اشیاء کو مت جلایا جائے ، سفر کے دوران عینک کا استعمال کریں ۔ کمروں کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھی جائیں اور کھلے میدان یا گرد و غبار والی جگہ پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے تاکہ سموگ کے اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔ واک سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوءے سموگ بارے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا ۔