بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

مسافر بس اور منی ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 5 افرادجاں بحق

سندھ کی تحصیل ٹھل میں گرڈ سٹیشن کے نزدیک مسافر بس اور منی ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 5 افرادجاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے کندھ کوٹ کی طرف جا رہی تھی ، حادثے میں تین بچوں سمیت پانچ افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 18افراد زخمی بھی ہوئے ۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے ، تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق حادثہ تیزرفتاری باعث پیش آیا ۔

اشتہار
Back to top button