کھیل
صوبہ بھر کی طرح ضلع خوشاب میں بھی حکومت پنجاب کے ویژن کھیلتا پنجاب گیمز کا آغاز
صوبہ بھر کی طرح ضلع خوشاب میں بھی حکومت پنجاب کے ویژ ن کھیلتا پنجاب گیمز کا آغاز کر دیا گیاہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب نے پارلیمنٹرین ممبران کے ہمراہ ربن کاٹ کر کھیلتا پنجاب گیمزکا افتتاح کیا۔
اے ڈ ی سی (جی)نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کھیلتا پنجاب کے تحت گیمز کے انعقاد کا مقصدنوجوانوں کو صحت مندانہ سر گرمیوں کی جانب راغب کرنا اور انہیں تفریحی مواقع فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ضلع بھرمیں سپورٹس کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے اور اس طرح کی صحت مندانہ سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔
تقریب میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجد اللہ بابر کے علاوہ ایم این اےانجئینیر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر انجئنیر ملک طاہرندیم بگھور سمیت دیگر سپورٹس افسران اور کھیلتا پنجاب پروگرام میں حصہ لینے والے تمام کلبز نے شرکت کی۔