کوئلے کی کان میں پھنسے دو کان کن جاں بحق، ایک کو بچا لیا گیا

دکی میں مقامی کوئلہ کان میں پھنسے ہوئے تین کان کنوں میں سے دو جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کو ریسکیو کر لیا گیا۔مائنز ذرائع کے مطابق دمڑکول مائنز میں 1400 فٹ اندر زہریلی گیس بھر جانے سے تین کان پھنس گئے تھے، جس کے بعد پھنسے ہوئے کان کنوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران پھنسے ہوئے دو کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں اور ایک کان کن کو  پہلے ہی ریسکیو کر لیا گیا تھا۔کان کنوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ان کے آبائی علاقے افغانستان روانہ کی جائیں گی۔

Exit mobile version