بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

مہر ذوالفقار علی جھاوری بطور ایس ڈی او سب ڈویژن خوشاب ون تعینات

ہردلعزیز شخصیت مہر ذوالفقار علی جھاوری بطور ایس ڈی او سب ڈویژن خوشاب ون تعینات ، عوامی، سماجی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ واضح رہے کہ مہر ذوالفقار علی جھاوری ہردلعزیز ،پروقار ،ملنسار ،بردبار ،معاملہ فہم اور خوش اخلاق طبیعت کے مالک ہیں۔ اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات نے انہیں اعلی ا انتظامی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔

موصوف ہمیشہ صارفین بجلی کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کوشاں رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں بھرپور عوامی پذیرائی حاصل ہے۔

یاد رہے کہ مہرذوالفقار علی جھاوری قبل ازیں بطور ایس ڈی او فیسکو آفس نورپور تھل ، جھاوریاں اور خوشاب میں بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں ۔ آپ نے دوبارہ بطور ایس ڈی او سب ڈویژن خوشاب ون چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ۔ قبل ازیں اپنے دفتر میں پہنچنے پر آفس ملازمین نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔

اشتہار
Back to top button