گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول جوہرآباد میں سموگ کے خطرات بارے آگاہی ریلی کا انعقاد
گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول جوہرآباد میں سموگ کے خطرات بارے آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایک کامیاب ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں سی ای او ایجوکیشن محترمہ راحیلہ جمیل، ڈی ای او سیکنڈری سکولز ملک فضل الہی فضل، ڈی ڈی او ایلیمنٹری سکولزفیض الحسن ملک، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ملک شاہد اقبال، ملک نصر اللہ جبھانہ اور دیگر آفیسرز سمیت طلباءاور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ جنہوں نے اظہارخیال کرتے ہوءے سموگ بارے احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا۔
پرنسپل طارق محمود بابر نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ دوسروں کو ماحولیاتی مسائل سے آگاہ کریں۔
ریلی میں اجتماعی کارروائی کی بھرپور پذیرائ کی گئی۔ اس موقع پر سموگ آ گاہی بینرز بھیط آویزاں کئے گئے۔
شرکاء ریلی نے ماحول دوست طریقوں کو اپنانے کا عہد کیا، جس سے ضلع کے دیگر اسکولوں کے لیے ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے قابل تعریف مثال قائم کی گئی۔