آستانہ عالیہ مرشدآباد شریف؛ 102 واں سالانہ عرس مبارک
آستانہ عالیہ مرشدآباد شریف کا102 واں سالانہ عظیم الشان عرس مبارک حضرت خواجہ گل حسن رح ،
حضرت خواجہ عبدالغفور رح ،
حضرت خواجہ پیر محمد، عبدالمعید سبحانی رح ،
حضرت خواجہ پیر محمداور انوارالحسن رح مورخہ یکم ،دو اور تین نومبر بروزجمعہ ہفتہ اتوارکوصاحبزادہ ڈاکٹر محمد غفورالحسن سبحانی
سجادہ نشین دربار عالیہ مُرشدآبادشریف
کی زیر نگرانی انتہائی عقیدت و احترام سے انعقاد پذیر ھو رھا ھے۔۔جس میں ملک کے عظیم مزہبی سکالرز،جید علماےء کرام، معروف ثناء خوان مصطفی ا اور کثیر تعداد میں پیران کرام و مشائخ عظام تشریف لا رھے ہیں۔۔ حضرت علامہ پروفیسر مفتی شیر محمد خان آف بھیرہ شریف ، پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ سید پیر سید محمد سرور شاہ بخاری محمدی سیفی، پیر سید ابوبکر شاہ الہاشمی زیب سجادہ آستانہ عالیہ غوثیہ مہریہ شریف ،
حضرت علامہ طلحہ احسن جلالی ، پروفیسر ڈاکٹر
صاحبزادہ پیر نجم الحسن نجم ،پیر آف آستانہ عالیہ کمبوہ شریف حضرت علامہ قاری محمد سراج الحق قادری رضوی بہالپوری، علامہ فدا رسول سبحانی ،اور دیگر علماءے کرام خطاب کریں گے۔
2-3 نومبر کی درمیانی شب آل پاکستان محفل نعت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد ھوگا ۔جس میں معروف ثناء خوان مصطفی ا آقا دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔۔عرس پاک کے تینوں روز لنگر پاک کا عظیم الشان اہتمام ھوگا۔عرس پاک کے انتظامات کی نگرانی پیر
صاحبزادہ ڈاکٹر غفورالحسن سبحانی سجادہ نشین دربار مرشدآباد شریف خود کریں گے۔
3 نومبر بروز اتوار دن 2 بجے سجادہ نشین اختتامی خطبہ دیں گے اور ملک و قوم کے لیے خصوصی دعا مانگی جاءے گی۔