علاقائی
انٹرنیشنل اکیڈمی آف نیشنل لٹریچر اینڈ کلچر پاکستان اور پنجاب یونین دی چھتر چھانویں کے زیر اہتمام پنجاب ہاؤس میں ایک خوب صورت محفل مشاعرہ منعقد
انٹرنیشنل اکیڈمی آف نیشنل لٹریچر اینڈ کلچر پاکستان اور پنجاب یونین دی چھتر چھانویں کے زیر اہتمام پنجاب ہاؤس میں ایک خوب صورت محفل مشاعرہ منعقد کیا گیا۔ جس کی صدارت محترم جناب مرلی چو ہان نے کی اور منتظم آعلیٰ جی ایم ساقی تھے۔
اس ادبی محفل کی سرپرستی مدثراقبال بٹ نے کی۔
جبکہ ڈاکٹر فخر عباس ،اکرم ریحان ، ڈیوڈ پردیسی، علی جوشا،نرگس نور ،حبیبہ شہزاد، شبنم مرزااور تسنیم تصدق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
محفل مشاعرہ میں معروف شاعرہ روبینہ شاہین اور دیگر شعراء نے اپنا اپنا کلام پیش کرکے خوب دادوتحسن وصول کی۔یہ ایک نہایت خوب صورت اور بہترین مشا عرے کی محفل رہی جس میں پنجاب کے مختف شہروں سے شا عرو ں نے شرکت کی۔
شرکاء نے میزبان ملک ممتاز کو شاندار محفل کے انعقاد پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔