بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع پنجگور کی تحصیل پروم میں رات گئے مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔پنجگور کی تحصیل پروم میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا، مسلح افراد نے کمپنی مشینری کو آگ لگانے کے بعد فائرنگ بھی کی۔

نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، ضلعی انتظامی حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی شخص کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد تعمیراتی کمپنی کےکیمپ میں سیکورٹی پرمامور تھے جب کہ مسلح افراد نے کمپنی کی مشینری کو بھی نذر آتش کردیا۔

اشتہار
Back to top button