تعلیم
تحصیل نورپورتھل کی ایک اور ہونہار طالبہ کا اعزاز
تحصیل نورپورتھل کی ایک اور ہونہار طالبہ کا اعزاز، موضع برھان کی قابل فخر بیٹی سیدہ رقیہ بتول نے سرگودھا یونیورسٹی سے ایم اے اردو کا امتحان تیسری پوزیشن کے ساتھ پاس کر لیا۔
عوامی، سماجی ،تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔ موضع برہان تحصیل نور پور تھل کی سادات برادری سے سید سلطان علی شاہ کی صاحبزادی سیدہ رقیہ بتول نے سرگودھا یونیورسٹی میں ایم اے اردو کے امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ جو کہ اہل علاقہ اور خصوصاً اہلیان برھان کے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ھے۔
دریں اثناء معروف سماجی شخصیت ملک حاجی محمد رمضان برہان اور دیگر عوامی سماجی حلقوں نے اپنے علاقہ کی اس ہونہار طالبہ کی شاندار کامیابی پر اس کے والدین کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے قابل فخر بیٹی کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔