بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں حملے کےدوران 3 بھارتی فوج ہلاک

مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج  پر حملے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں گزشتہ روز بھارتی فوج کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 بھارتی فوجی موقع پر ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

بعدازاں زخمی فوجیوں میں سے ایک دوران علاج ہلاک ہوگیا جس کے بعد ہلاک فوجیوں کی تعداد 3 ہوگئی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حملے کے بعد بھارتی فوجیوں نے بوکھلاہٹ میں اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔فائرنگ کی زد میں آکر بھارتی فوج کے ساتھ بطور پورٹر کام کرنے والے 2 شہری بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔حملے کے بعد بھارتی فوج نے علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائی بھی شروع کردی۔

اشتہار
Back to top button