بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پیران طریقت حضرت خواجہ گل حسن، حضرت عبدالغفور اور پیرمحمد انوارالحسن کے سالانہ عرس کی تیاریاں شروع

خصوصی تحریر

صوبہ پنجاب کی عظیم قدیمی درگاہ نقشبند ؛آستانہ عالیہ مرشدآباد شریف کا102 واں سالانہ عظیم الشان عرس مبارک حضرت خواجہ گل حسن رح ،حضرت خواجہ عبدالغفور رح ،حضرت خواجہ پیر محمد عبدالمعید سبحانی رح اورحضرت خواجہ پیر محمد انوارالحسن رح مورخہ یکم دو اور تین نومبر بروزجمعہ اور ہفتہ اتوار کو صاحبزادہ ڈاکٹر محمد غفورالحسن سبحانی سجادہ نشین دربار عالیہ مُرشدآبادشریف کی زیر نگرانی انتہائی عقیدت و احترام سے انعقاد پذیر ھو رھا ھے۔۔

جس میں ملک کے عظیم مذہبی سکالرز،جید علماےء کرام ،معروف ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور کثیر تعداد میں پیران کرام و مشائخ عظام تشریف لا رھے ہیں۔ عقیدہ ختم نبوت کی پاسبانی اور تحفظ کے عظیم جذبہ کو سر فہرست رکھتے ھوئے۔۔ تحفظ ناموس رسالت کے عظیم علمبردار،فاتح تحریک ختم نبوت،استاد العلماء حضرت علامہ پروفیسر مفتی شیر محمد خان صاحب آف بھیرہ شریف ،خطیب عرب و عجم پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ سید پیر سرور شاہ بخاری محمدی سیفی صاحب ،پیر طریقت آل نبی اولاد علی پیر سید ابوبکر شاہ الہاشمی،زیب سجادہ آستانہ عالیہ غوثیہ مہریہ شریف ،
شمشیر کنزا لعلماء،ترجمان مسئلک اہل سنت حضرت علامہ طلحہ احسن جلالی صاحب آف لاھور ،مفکر اسلام،عظیم سکالر اسلام پروفیسر ڈاکٹر
صاحبزادہ پیر نجم الحسن نجم صاحب، پیر آف آستانہ عالیہ کمبوہ شریف سراج الخطبا، زینت الخطباحضرت علامہ قاری محمد سراج الحق قادری رضوی بہالپوری خطیب اعظم سرگودھا، مفکر اسلام خطیب پاکستان ترجمان حق و رضاحضرت علامہ فدا رسول سبحانی صاحب ،مرکزی خطیب حاجی کیمپ فیصل آباد
اورجملہ کثیر تعداد میں جید علماےءکرام تشریف لا کر خطبات پیش کریں گے۔

مورخہ 2-3 نومبر کی درمیانی شب آل پاکستان محفل نعت کا انعقاد ھوگا۔ جس میں معروف ثناء خوان مصطفی ا آقا دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔۔

عرس پاک کے تینوں روز لنگر پاک کا عظیم الشان اہتمام ھوگا۔۔ملک بھر اور بیرون ملک سے ہزاروں کی تعداد میں مریدین ،متوسیلین، متعلقین اور عشاق مصطفی ا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قافلوں کی صورت میں یکم نومبر سے دربار مرشدآباد شریف تشریف لائیں گے۔ عرس پاک کے جملہ انتظامات کی نگرانی اور قیادت صاحبزادہ ڈاکٹر غفورالحسن سبحانی سجادہ نشین دربار مرشدآباد شریف خود کریں گے۔۔عرس پاک کے تینوں روز علماےء کرام و ثناء خوان مصطفٰی اپنے ایماں افروز بیانات اور مدحت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تھل کے ریگزاروں کو نور کی برسات سے منور و معطر فرمائیں گے۔۔مورخہ 3 نومبر بروز اتوار دن 2 بجے قبلہ سجادہ نشین صاحب اختتامی خطبہ اور ملک و قوم کے لیے خصوصی دعا فرمائیں گے۔۔

عرس انتظامیہ کی طرف سے تمام اہل ایماں سے التماس ھے کہ اس نورانی وجدانی کیف و سرور کی تین روزہ گھڑیوں میں شرکت فرما کر اپنے قلوب و اذہان کو معطر فرمائیں۔

اشتہار
Back to top button