کھیل
برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کے اعزاز میں تقریب
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی جانب سے پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے پاکستانی ٹیم کے کپتان کی شرٹ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کو تحفہ کی، اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے لئے دونوں ٹیمز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ خواہش تھی کہ دوسرا ٹیسٹ انگلینڈ جیتے مگر پاکستان کی فتح سے خوشی ہوئی ۔امید ہے تیسرے ٹیسٹ میں اچھا کھیل دیکھنے کو ملے گا۔ پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز دلچسپ موڑ پر آگئی ہے۔