ہم عوامی امنگوں کی ترجمانی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے، بیرسٹر ملک معظم شیرکلو
ایکس ایم پی اے بیرسٹرملک معظم شیر کلو اور پیر طریقت پیر عبدالقیوم آستانہء عالیہ مرشد آباد کی نورپورتھل کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت راجہ محمد رضوان کی رہائش گاہ پر آمد، سینیئر پولیس آفیسرراجہ محمد شہزاد اکرام، راجہ محمد جاوید اور راجہ محمد رضوان کے بھتیجے راجہ محمد فردوس کی شادی خانہ آبادی کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مختلف عوامی وفود نے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو اور پیر طریقت پیر عبدالقیوم سے خصوصی ملاقات کی ۔ اس موقع پر نامور سماجی شخصیات ملک حاجی ملک اختر حسین کلو،ڈاکٹر محمد خالد سیف اللہ بھٹی ، حاجی ملک اعجاز حسین برہان ، ایڈووکیٹ ملک محمد فاروق اقبال کلو اور ملک خالد امیر کلاسی سمیت سوشل ورکر ملک اظہر حسین بگہ، راجہ صفدراقبال، راجہ شاہد عمران ،راجہ دلاور کامران راجہ محمد ضینم عدنان، ملک محمد مزمل بوڑانہ ، ملک حاجی محمد اسلم خان اور دیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی نمائندہ شخصیات سے مخاطب ہوتے ہوئے ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیرکلو نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے علاقہ کے عوام کی بے لوث خدمت ہمیشہ ہمارے بزرگوں کا وطیرہ رہا ہے اور ہم بھی اس عظیم مشن پر کاربند ہیں۔ انشاءاللہ اس حوالے سے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے عوام کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ ہم عوامی امنگوں کی ترجمانی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔