بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

نیشنل وومن جرنلسٹس فورم کی خواتین کا فاونٹین ہاؤس لاہور کا خصوصی دورہ

خصوصی رپورٹ

نیشنل ویمن جرنلسٹس فورم (نجف) کی خواتین نے فاؤنٹین ہاؤس لاہور کا دورہ صدر نجف فرزانہ چوہدری کی قیادت میں کیا۔ وفد کی میزبانی کے فرائض بریگیڈئیر (ر) ڈاکٹر ایس ایم عابد نے بخوبی نبھائے۔

ڈاکٹر صاحب نے ڈاکومنٹری فلم کے ذریعے آگاہی دی ان مریضوں کے متعلق جو علاج کی غرض سے فاؤنٹین ہاؤس آتے ہیں۔ دورے کا مقصد وہاں کے مریضوں کے ساتھ فاؤنٹین ہاؤس کی انتظامیہ کس اپنائیت کس احساسات کے ساتھ مریضوں کا علاج کرتی ہے اور ریکور کرتی ہے۔ پورا فاؤنٹین ہاؤس خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار احساس کے رشتے جڑے لوگوں کی خدمت کر رہا ہےجس کی کوئی مثال نہیں۔ نجف ممبرز انہی لوگوں کی حوصلہ افزائی اور نیک خواہشات کے اظہار کے لیئے گئے جنھیں اللّٰہ تعالیٰ نے اس خدمت خلق کے لیے چنا ہے۔ نجف کی صحافی خواتین کو وہاں کے مختلف سیلز کا وزٹ بھی کروایا گیا جہاں ہر مریض کے ساتھ ایک الگ کہانی جڑی ہے۔ فاؤنٹین ہاؤس پاکستان کا وہ واحد ایسا ادارہ ہے جہاں علاج کی غرض سے آنے والے تمام مریضوں کو ایک مکمل گھر جیسا ماحول مہیا کرتا ہے اور انھیں ان کی دلچسپی کے مطابق مختلف فن اور ہنر سکھائے جاتے ہیں۔ اس طرح انھیں ایک نارمل انسان کی طرح زندگی گزارنے اور اپنے لیے کچھ کارآمد ہنر سیکھنے کے بہترین مواقع مل سکیں۔

فاؤنٹین ہاؤس فاروق آباد بھی بن چکا وہاں دیہی علاقوں سے آنے والے مریضوں کے لیے ان کے ماحول کے مطابق سہولیات دے رہا علاج کر رہا جہاں دیہی علاقوں سے آنے والے مریضوں کو ان کے رہن سہن کے مطابق ماحول مل سکے اور وہ جلد روبہ صحت ہوں۔ فاؤنٹین ہاؤس وزٹ کے وفد کی قیادت نیشنل وومن جرنلسٹس فورم (نجف) صدر فرزانہ چودھری نے کی۔

وفد میں شامل خواتین جنرل سیکرٹری درخشندہ علمدار، جوائنٹ سیکرٹری غلام زہرا، فنانس سیکرٹری رابعہ عظمت، سیکرٹری اطلاعات نبیلہ اکبر، عافیہ مقبول جہانگیر، فوزیہ غنی، ساجدہ اصغر، فوزیہ سلطانہ، زاہدہ پروین،حمیرا شاہ، شہلہ عادل اور دیگر ممبرز نے شرکت کی۔ فاؤنٹین ہاؤس کے وزٹ کے بعد شدت سے احساس ہوا ہمیں اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے جس نے ہمیں ذہنی صحت مند زندگی دی جو ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ نجف نے فاؤنٹین ہاؤس کی بے مثال خدمات کو سراہا اوراس کارِ خیر میں اپنے مکمل تعاون اور ساتھ کی بھرپور یقین دہانی کروائی۔

اشتہار
Back to top button