عالم اسلام ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر طاغوتی طاقتوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دے، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی
سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے کہا ہےکہ عالم اسلام ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر طاغوتی طاقتوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دے۔
انھوں نےفلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل کے ڈھائے جانے والے مظالم کی بھی بھرپور مذمت کی اور کہا کہ ھم بہادر مسلمانوں کو خراج عقیدت اور ان کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔
محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ مذہبی جماعتوں اور دینی مدارس کو جدید تقاضوں کے مطابق علوم پڑھنے اور پڑھانے چاہیے۔ انہوں نے مخلوط تعلیمی نظام کے حوالے سے بھی اپنا نقطہ ء نظر واضح کیا۔
محمد شاداب رضا نقشبندی نے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے اور بلا سود کاروبار کو فروغ دینےپرزوردیا۔
سود کے بارے اسلامی تعلیمات پر بھی روشنی ڈالی۔
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے ارباب بست و کشاد کی پالیسیوں کا بھی احاطہ کیا، انہوں نے مہنگائی ،پسماندگی اور ناخواندگی کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ضروری اخراجات کو فوری بند کرکےعوام کو ریلیف دیا جاسکتاہے۔
ختم نبوت کانفرنس سے پاکستان سنی تحریک مرکزی رہنما محمد زاھد حبیب قادری،صوبائی جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب صاحبزادہ امتیاز چٹان، ملک قدیر عباس، ڈاکٹر طلعت محمود اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں علماےء کرام اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔