علاقائی
اپووا کے زیر اہتمام نائب صدر اپووا سفیان علی فاروقی کی نئی شائع ہونے والی کتاب ” آواز جنوں” کی کیک کٹنگ تقریب منعقد
آل پاکستان رائٹرزویلفیئرایسوسی ایشن (اپووا) کے زیر اہتمام نائب صدر اپووا سفیان علی فاروقی کی نئی شائع ہونے والی کتاب ” آواز جنوں” کی کیک کٹنگ کی تقریب منعقد کی گئی۔
معروف ڈرامہ نگار صائمہ اکرم چوہدری اور معروف قانون دان سعدیہ ہماء شیخ اس تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔تمام شرکاء نے سفیان علی فاروقی کی نئی کتاب کی اشاعت پر انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہیشات کا اظہار کیا۔
تقریب میں ایم ایم علی ،حافظ محمد زاہد،محمد اسلم سیال، اظہر حسین بھٹی، اویس چوہدری، ثمینہ طاہر بٹ، مدیحہ کنول، نبیلہ اکبر، ساجدہ اصغر، ایمن سعید، لاریب اقراء اور آمنہ مقدس سمیت دیگر نے شرکت کی۔