کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئیر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں وکشمیر کے چئیرمن عبدالصمد انقلابی گرفتار
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئیر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں وکشمیر کے چئیرمن عبدالصمد انقلابی کو آج جمعہ کے دن گیارہ بجے پولیس نے ہیماری کی حالت میں گرفتار کیا۔
اسلام آباد میں مقیم اسلامی تنظیم آزادی جموں و کشمیر کے نمائندے اور کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر چیپٹر کے رہنما عبد المجید لون نے اس واقعے کی مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں کو حراساں اور گرفتار کرنے سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ڈھونگ انتخابات کا انعقاد اصل میں دنیا کو دھوکہ دینے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔
سرینگر میں مقیم اسلامی تنظیم آزادی جموں و کشمیر کے ترجمان نے کہا کہ چئیرمن کو پولیس تھانے سے کال آئی کہ آپ تھانے پہنچ جائیں لیکن عبدالصمد انقلابی نے یہ کہہ کر انکار کیا کہ ان کی صحت بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے اور اگر آپ مجھے گرفتار کرنا چاہتے ہیں تو میں گھر پر موجود ہوں۔ اس کے بعد پولیس آئی اور بلا کسی وجہ کے انھیں بیماری کی حالت میں گرفتار کر کے لے گئی۔ ترجمان نے بین الاقوامی برادری خاص کر اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لے اور کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔