جوہرآباد میں پیف پارٹنرز کنونشن کا انعقاد
پیف پارٹنرز کنونشن کا انعقاد جوہرآباد میں کیا گیا۔
تقریب کے مہمانان خصوصی ایم پی اے ملک محمد آصف بھاء اور ملک شعیب اعوان تھے۔
معزز مہمانان گرامی جب تقریب میں پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے مالا بھی پہنائی گئی۔
پیف پارٹنرز کنونشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔
کنونشن میں پیف پارٹنرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر رانا خلیل احمد نے پیف پارٹنرز کی طرف سے مطالبات کے حوالے سے تحریری قرارداد پیش کی۔ جس پر عزت مآب ملک شعیب اعوان نے پیف پارٹنرز کو ان کے مسائل کے حل کی مکمل یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ بہت جلد اپنی ٹیم کے ساتھ باہمی مشاورت سے آپ لوگوں کے مسائل کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
بعد ازاں رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد آصف بھاء نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وثیزن پڑھا لکھا پنجاب کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا اور پیف پارٹنرز کے تمام تر جائز مطالبات کو پورا کیا جائے گا۔
تقریب کے اختتام پر رضا علی خان نے تقریب میں شرکت کرنے والے پارٹنرز خوشاب کے علاوہ بہاولپور ، بھکر ،جھنگ ،اور علی پور چھٹہ سے آنے والے معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا جبکہ پیف پارٹنرز کنونشن میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف ماہر تعلیم مینیجنگ ڈائریکٹر القلم ماڈل سکول اختر محمود نے بطریق احسن سرانجام دئیے انجام دیے ۔