بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

دوران گشت پٹرولنگ پوسٹ پیل چوک ٹیم کو بیگ ملنے پر اصل مالک کے حوالے

بیگ میں غیر ملکی اور پاکستانی کرنسی تقریبا 13 لاکھ روپے تھے، اے ایس آئ ظفر اقبال معہ ٹیم نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کر دی

پٹرولنگ پوسٹ پیل چوک کے اے ایس آئ ظفر اقبال معہ ٹیم نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کر دی دوران گشت پٹرولنگ پوسٹ پیل چوک کو ایک کالے رنگ کا بیگ ملا۔ جس کو چیک کیا تو اس میں غیر ملکی اور پاکستانی کرنسی تقریبا 13 لاکھ روپے تھے بیگ کے اندر شناختی کارڈ بھی موجود تھا۔ جس پر نام و پتہ علی رضا ولد ظہیر عباس قوم کھوکھر سکنہ بکھاری تحصیل و ضلع چکوال تھا کافی تلاش کے بعد بیگ کا مالک ملا جس کو بعد از تصدیق رقم درست طور پر حوالے کی گئی مالک بیگ نے پٹرولنگ پولیس پیل چوک ضلع خوشاب کی ایمانداری کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔

ایس پی پٹرولنگ سرگودھا ریجن سرگودھا اختر حسین جوئیہ اور ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب ملک عبدالرحمان کی طرف سے پٹرولنگ پوسٹ پیل چوک ضلع خوشاب کے اے ایس آئ ظفر اقبال معہ ٹیم کو ایمانداری کی اعلی مثال قائم کرنےپر انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا۔

اشتہار
Back to top button