بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ملتان ٹیسٹ، کامران غلام کی ٹیسٹ ڈیبیو پرسنچری، پاکستان نے 5 وکٹوں پر 259 رنز بنا لئے

پاکستان اور  انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 5  وکٹ کے نقصان پر 259 رنز بنالیے ہیں۔پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق7، سعود شکیل 4 اور کپتان شان مسعود 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ڈیبیو کرنے والے کامران غلام نے شاندار سنچری بنائی اور  118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ صائم ایوب بھی 77 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئے۔پہلے دن کےکھیل کے اختتام پر پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 5 وکٹ پر 259 رنز بنالیے ہیں۔ محمد رضوان 37 اور سلمان آغا 5 رنزبنا کر کریز  پر موجود ہیں۔

اشتہار
Back to top button