سائنس و ٹیکنالوجی
فوت شدہ افراد کے نام پر جاری سمز منگل کو بند کردی جائیں گی، پی ٹی اے
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ فوت شدہ افراد کے نام پر جاری سمز منگل کو بند کردی جائیں گی۔
پی ٹی اے نادرا سے حاصل ریکارڈ کی مدد سے غیرقانونی سمز کے خلاف ایکشن لے رہاہے۔
غیرقانونی سمز کے خلاف پی ٹی اے کا آپریشن تیسرے مرحلے میں داخل ہوگئی، منگل سے فوت شدہ افراد کے نام پر جاری سمز بند کردی جائیں گی۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق فوت شدہ افراد کے اہلخانہ کو سمز منتقلی کیلئے 15اکتوبر تک مہلت دی گئی تھی، مہلت کے آخری روز بھی اہلخانہ سمز اپنے نام کرواسکتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق سمز ٹرانسفر کرانے کیلیے فوت شدہ افراد کا ڈیٹھ سرٹیفکیٹ لازمی ہے، فوت شدہ افراد سے تعلق کا ثبوت،اصلی سم اور سم زیر استعمال ہونے کا ثبوت بھی لازمی ہے۔