خوشاب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر لیول پر سلام ٹیچرز ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقسیم ایوارڈز کی تقریب

گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور کے ہردلعزیز ٹیچر رانا محمد ایوب نورانی کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ عطا کیا گیا

گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور کے ہردلعزیز ٹیچر رانا محمد ایوب نورانی کا اعزاز، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ خوشاب کی طرف سے ہیرو ٹیچر ایوارڈ کی عطائیگی ، عوامی، سماجی تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر لیول پر سلام ٹیچرز ڈے کی مناسبت منعقدہ تقسیم ایوارڈز کی تقریب کے دوران چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ خوشاب چوہدری محمد اشفاق، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سکولز ملک فضل الہی فضل اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز فیض الحسن ملک کی طرف سے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور کے ہردلعزیز ٹیچر رانا محمد ایوب نورانی کو یہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ عطا کیا گیا۔

اساتذہ کرام کو عزازات و انعامات سے سرفراز کرنے کے لیے اس تقریب میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر خوشاب ملک سرفراز احمد اعوان سمیت دیگر متعلق آفیسرز بھی موجود تھے ۔ واضح رہے کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو کی زیر سرپرستی اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رنگپور بگھور ملک محمد امتیاز نسیم زیر نگرانی رئیس مدرسہ ملک عابد اقبال کی قیادت میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مثالی کردار ادا کر رہا ہے اور ان سرگرمیوں میں ادارہ ھذا کی پے در پے شاندار کامیابیاں فرض شناس اور محنتی ٹیچنگ سٹاف کے حسن کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

دریں اثناء ہیرو ٹیچر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے رانا محمد ایوب نورانی نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تبارک و تعالی ا کے فضل و کرم سے افسران بالا کی ہدایات کے مطابق ہمارا ادارہ ہیڈ ماسٹر ملک عابد اقبال کی قیادت میں نونہالان وطن کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رئیس مدرسہ اعلی ا انتظامی صلاحیتوں کے مالک ہیں اور ان کی سربراہی میں تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف ادارے کو علاقے کا مثالی ادارہ بنانے کے لیے بھرپور کوشاں ہے۔ ہیرو ٹیچر ایوارڈیافتہ رانا محمد ایوب کے مطابق ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ خوشاب کی طرف سے مجھے اس ایوارڈ کی عطائیگی درحقیقت ہمارے بہترین ٹیم ورک ہی کی مرہون منت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الحمدللہ ہمارے ادارے کا یہ اعزاز نہ صرف رنگپور بگھور بلکہ پوری تحصیل نورپور تھل کا ایک اعزاز ہے۔

بیسٹ ٹیچر یوارڈ یافتہ رانا محمد ایوب نورانی نے اپنی اور اپنے ادارے کی اس عزت افزائی پر سی ای او ایجوکیشن جناب محمد اشفاق،ڈی ای او سیکنڈری سکولز جناب ملک فضل الہی فضل ،ڈی ای او ایلیمنٹری سکولز جناب فیض الحسن ملک ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جناب ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محمد امتیاز نسیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم صمیم کا اظہار کیا ہے کہ انشاءاللہ ہم اعلی ا خداداد صلاحیتوں کے حامل سربراہ ادارہ ملک عابد اقبال کی قیادت میں نونہالا ن وطن میں علم کی شمع فروزاں کرنے اور ان کی کردار سازی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے میں ہرگز کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کریں گے۔

دریں اثناء علاقہ کے عوامی، سماجی اور تعلیمی حلقوں نے کہا ہے کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور شاندار تعلیمی روایات کا امین ادارہ ہے ۔ نصابی سرگرمیاں ہوں یا کھیل کا میدان اس ادارے کے طلباء نے ہمیشہ قابل رشک کردار ادا کر کے پورے علاقے کو اعزاز بخشا ہے۔ ان حلقوں کے مطابق سربراہ ادارہ سمیت جملہ تدریسی عملہ کی محنت شاقہ لائق صد تحسین و آفرین ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ان شاندار تعلیمی روایات کےتسلسل کے لیے پوری ٹیم اسی جذبے اور لگن کے ساتھ ہمیشہ بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

Exit mobile version