![](/wp-content/uploads/2024/10/Clean-Punjab-program-DC-Khushab-Sarosh-Fatima-Sherazi-jpeg-e1728374285979-780x300.avif)
قومی
ستھرا پنجاب پروگرام اور دیگر میونسپل کمیٹی کے امور کے حوالے سے اہم اجلاس
ستھراء پنجاب پروگرام حکومت پنجاب کا انقلابی قدم ہے، ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی
ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی نے کہا ہے کہ ستھراء پنجاب پروگرام حکومت پنجاب کا انقلابی قدم ہے، جس سے صفائی کے مسائل حل ہوں گے اور ضلع کی خوبصورتی کو بہتر بنا یا جائے گا۔
میونسپل ادارے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے عمل میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر ستھرا پنجاب پروگرام اور دیگر میونسپل کمیٹی کے امور کی پراگریس کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان خیا لات کا اظہار کر رہی تھیں۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب سمیت متعلقہ محکموں کے حکام اور بلدیاتی اداروں کے سربراہان کے علاوہ تحصیلوں کے اے سی صاحبان نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
بلدیاتی اداروں کے سربراہان نے ستھرا پنجاب پروگرام کی حکمت عملی، کارکردگی اور ریکوری بارے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے احکامات جاری کر…