بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر پنجاب سلمان اعجاز سے ایپکا کے وفد کی ملاقات

سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر پنجاب سلمان اعجاز سے ایپکا کے وفد کی ملاقات۔ اس ملاقات سے پہلے ڈی۔جی آفس میں ایک میٹنگ زیر قیادت مرکزی صوبائی صدر ایپکا و ڈی۔جی آفس پاپولیشن ویلفیئر صدر جناب افتخار رسول سلہریا ہوئی۔ جس میں ایف۔ڈبلیو۔اے ایسوسی ایشن پنجاب کے مدثر نیاز ( چیئرمین)، ڈاکٹر راؤ ساجد علی ثاقب(صدر) ، سید مہتاب شاہ (سینئیر نائب صدر)،ریحان بخش ( جنرل سیکرٹری) اور ناصر تسنیم (نائب صدر) شامل تھے۔

اس میٹنگ میں تنظیمی چارٹر آف ڈیمانڈ پر تفصیلی تبادلہ ءخیال ہوا۔ افتخار رسول سلہریا نے ترجیحی بنیاد پر معاملات حل کرانے کی یقین دھانی کرائی۔

بعدازاں سیکرٹری آفس زیر قیادت افتخار رسول سے بھی ملاقات کی گئ۔ تنظیمی عہدیداروں کے مطابق یہ ملاقات انتہائی مفید اور خوشگوار موڈ میں ہوئی ۔

اشتہار
Back to top button