بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔سپریم کورٹ ججز کمیٹی کے اجلاس میں  63 اے نظر ثانی درخواستیں 30 ستمبر کو سماعت کےلیے مقرر کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان شامل ہوں گے۔درخواستوں پر سماعت کرنے والے  بینچ میں جسٹس جمال مندو خیل، جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہوں گے۔

اشتہار
Back to top button