قومی
وزیراعظم شہباز شریف 26 دسمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے
وزیراعظم شہباز شریف 21 ستمبر کو بیرون ملک روانہ ہوں گے، وزیراعظم بیرون ملک دورہ کے پہلے حصے میں لندن جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم 2 روزہ دورہ لندن مکمل کر کے 23 ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے، وزیراعظم نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن میں حصہ لیں گے اور خطاب بھی کریں گے۔
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے اجلاس کے سائڈلائنز پر متعدد ملاقاتیں بھی ہوں گی، وزیراعظم کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب 26 ستمبر کو ہوگا۔شہباز شریف اپنا دورہ امریکا اور لندن مکمل کرکے 28 ستمبر کو علی الصبح وطن واپس پہنچں گے۔