حادثات و جرائم
اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں ایس ایچ اوز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے ڈکیتی، چھینا جھپٹی اور چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے کرائم کنٹرول ٹیمیں تشکیل دیں۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ کرائم کنٹرول ٹیموں کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔