تجارت
سعودی عرب کی ریکوڈک کان کنی منصوبے میں پندرہ فیصد سرمایہ کاری کی پیشکش
سعودی عرب نے ریکوڈک کان کنی کے منصوبے میں پندرہ فیصد سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کی ہے ۔سعودی عرب نے ریکوڈک منصوبے کے کے گردونواح میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے رقم فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی ۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے پیشکش کے بنیادی خدوخال کی منظوری دے دی ہے تاہم کابینہ کی بین الحکومتی ٹرانز یکشنز کمیٹی اس حوالے سے حتمی منظوری دے گی ۔پاکستان کو اگلے سال جون تک زراعت اور کان کنی کے شعبے میں پانچ ارب ڈالر تک سعودی سرمایہ کاری کی توقع ہے ۔