بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان چین کو 1-5 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں داخل

قومی ہاکی ٹیم نے چین کو ایک کے مقابلے 5 گول سے شکست دے کر ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کا 14 ستمبر کوآخری گروپ میچ میں بھارت سےمقابلہ ہوگا، چین میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی طرف سے حنان شاہد اور ندیم احمد نے دو دو گول اسکور کئے جبکہ عبدالرحمن نے ایک گول اسکور کیا۔

 

پاکستان ہاکی ٹیم کے چارمیچز کے بعد آٹھ پوائنٹس ہوگئے ہیں۔چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں چین کی جانب سے 1 گول کیا گیا جبکہ قومی ہاکی ٹیم نے 5 گول کر کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔پاکستان ہاکی ٹیم نے آج ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا اپنا چوتھا میچ کھیلا ہے ، پاکستان اور چین کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہوا تھا۔

اشتہار
Back to top button